اقرار طلاق سے وقوع طلاق
سوال
ایک آدمی جھوٹا اقرار کرتا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو طلاق دی تھی جب کہ اس نے حقیقت میں نہ دی ہو تو اس پر شرعی حکم کیا بنتا ہے؟
جواب
طلاق کا اقرار کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے ، خواہ مذاق میں اقرار کیا ہو، یا جھوٹ بولا ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
’’ولو أقر بالطلاق كاذباً أو هازلاً وقع قضاءً لا ديانةً‘‘. (3 / 236، کتاب الطلاق، ط؛ سعید) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144003200128
تاریخ17-11-2018

