بیوی کو کہا کہ ہمارا نکاح نہیں ہوا، تو کیا طلاق ہوگی؟
سوال
میں نے اپنی بیوی کو کہا تھا کہ ہمارا نکاح نہیں ہوا، دوبارہ نکاح ہو گا، اس سے طلاق تو نہ ہوئی جب کہ میری نیت طلاق کی نہ تھی؟
جواب
صورت مسئولہ میں کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 283):
’’والأصل أن نفي النكاح أصلاً لا يكون طلاقاً، بل يكون جحوداً، ونفي النكاح في الحال يكون طلاقاً إذا نوى‘‘. فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144003200125
تاریخ17-11-2018

