عبد القادرنام رکھنا
سوال
عبدالقادر نام رکھنا کیسا ہے ؟
جواب
’’القادر‘‘ اللہ تعالی کا صفتی نام ہے، جس کے معنی ہیں: قادرِ مطلق، یعنی ہر چیز پر قدرت رکھنے والی ذات، اور ’’عبد القادر‘‘ کا معنی ہوا ’’قادرِ مطلق ذات کا بندہ‘‘؛ لہذا عبد القادر نام رکھنا شرعاً درست، بلکہ اچھا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144003200071
تاریخ14-11-2018

