اقامت کا حق دار کون ہے؟
سوال
اذان کے بعد اقامت کا حق دار کون ہے ؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں!
جواب
جو شخص اذان دے اقامت کہنا بھی اسی کا حق ہے ، موذن کے موجود ہوتے ہوئے اس کی اجازت کے بغیر کسی دوسرے شخص کا اقامت کہنا جب کہ اس سے مؤذن کو تکلیف ہوتی ہو مکروہ ہے، لیکن اگر کوئی دوسرا شخص مؤذن کی اجازت سے اقامت کہے، یا بغیر اجاز ت کے کہے،لیکن اس سے مؤذن کو تکلیف نہ ہو، یا اذان دینے والا موجود نہ ہو تو دوسرے شخص کا اقامت کہنا بغیر کسی کراہت کے جائز ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 395):
’’(أقام غير من أذن بغيبته) أي المؤذن (لا يكره مطلقاً)، وإن بحضوره كره إن لحقه وحشة‘‘۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

