بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عذر کی وجہ سے مستقل طور بچہ دانی بند کروانا

سوال

میری بہن کے ہاں 5 بچے ہیں3 حمل ضائع ہوچکے ہیں، تیسرا حمل جب ضائع ہوا تو خون بہت ضائع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے جان کو خطرہ تھا، اب بھی خون کی شدید کمی ہے اور کمزوری بھی بہت ہے، اب اگر ہم  بچہ دانی بند کروانا چاہیں تو کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مستقل بنیاد پر  آپریشن کرکے بچہ دانی  نکلوانا یا نس بندی کروانا یا کوئی ایسا طریقہ اپنانا جس سے توالد وتناسل   (بچہ پیدا کرنے) کی صلاحیت بالکل ختم ہوجائے ، شرعاً اس کی اجازت نہیں ہے، البتہ جب تک مکمل صحت نہیں ہوجاتی اس وقت تک  حمل سے بچنے کی  معالج کے مشورہ سے جائز تدابیر اختیار کی جا سکتی ہیں، اس طور پر کہ  جب چاہیں انہیں چھوڑ کر دوبارہ توالد و تناسل کا سلسلہ جاری رکھا جاسکتا ہو۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144003200024
تاریخ11-11-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں