بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزگار کے لیے وظیفہ

سوال

میں کئی سالوں سے باہر ملک میں ہوں اور ایک اچھےکام کی تلاش میں ہوں، بہت  کوششیں کی ہیں، مگر ابھی تک کچھ بھی نہیں ہوا ہے، برائے مہربانی اگر کوئی وظیفہ بتادیں۔

جواب

پنج وقتہ نماز پابندی سے پڑھیں، اور پانچوں نمازوں کے بعد اور آپ چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

’’ أَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَّنْ سِوَاكَ‘‘۔

نیز  استغفار کی کثرت کریں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144003200016
تاریخ10-11-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں