بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا نوجوان عورت نامحرم بوڑھے کا ہاتھ پکڑ سکتی ہے؟

سوال

کیا ایک جوان عورت کسی محرم کے علاوہ بوڑھے کا ہاتھ پکڑ سکتی ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر بوڑھا شخص اتنا بوڑھا ہے کہ اسے چھونے سےشہوت یا فتنہ میں پڑنے کا اندیشہ نہ ہو تو  بوقتِ ضرورتِ شدیدہ بقدرِ ضرورت اس کا ہاتھ پکڑ سکتی ہے، بصورتِ دیگر (یعنی بوڑھے شخص یا جوان عورت  کے شہوت یا فتنے میں پڑنے کا اندیشہ ہو تو)شرعاً اجازت نہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144003200008
تاریخ10-11-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں