بینک ملازم سے رشتہ کرنا
سوال
کیا بنک ملازم سےرشتہ کرناجائزہے؟
جواب
نکاح صحیح ہونے کی شرائط میں سے یہ ہے کہ لڑکا اور لڑکی مسلمان ہوں اور ایک ہی مجلس میں گواہوں کی موجودگی میں خود یا ان کے وکیل ایجاب و قبول کریں، پس صورتِ مسئولہ میں بینک ملازم سے نکاح کا رشتہ استوار کرنا فی نفسہ جائز ہے؛ البتہ بینک ملازم کی کمائی حلال نہ ہونے کی وجہ سے مناسب نہیں، تاہم اگر کوئی اور رشتہ دست یاب نہیں ہے اور لڑکی کی عمر گزرتی جارہی ہے تو رشتہ کرلیا جائے اور بینک ملازم کو چاہیےے کہ حلال طیب نوکری کی تلاش شروع کردے اور جیسے ہی کوئی حلال نوکری مل جائے فوراً اسے اختیار کرلے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

