بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سسرال میں نماز قصر ہوگی یا اتمام کرنا ہوگا؟

سوال

 سسرال میں نماز قصر پڑھیں گے یا پوری پڑھیں گے؟

جواب

اگر سسرال مسافتِ شرعی کی دوری پر ہو، اور بیوی مستقل طور پر وہاں قیام پذیر نہ ہو اور وہاں پندرہ دن سے کم قیام کی نیت ہو تو نماز قصر کرے، (یعنی چار رکعت والی نماز کودور رکعت پڑھے)، البتہ اگر مقیم امام کی اقتدا کی تو امام کی متابعت کی وجہ سے پوری نماز  پڑھنی ہوگی ۔

لیکن اگر وہاں پندرہ دن یااس سے زیادہ قیام کی نیت ہے یا بیوی مستقل طور پر وہیں رہتی ہے، یا سسرال مسافتِ شرعی کی دوری پر نہیں ہےتو نماز پوری پڑھے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144001200899
تاریخ08-11-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں