"اجینوموتو" استعمال کرنے کا حکم
سوال
اجینوموتو حلال ہے؟
جواب
چائنیز نمک’’اجینو موتو‘‘کے متعلق اگر باقاعدہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوجائے کہ یہ خنزیز کی چربی سے نکالاجاتا ہے، اور خنزیر کی چربی کی حقیقت وماہیت کو (کسی کیمیاوی عمل کے ذریعہ) تبدیل نہیں کیا جاتا، تو کھانے میں اس کا استعمال ناجائز وحرام ہوگا، اور اگر یہ بات تحقیق سے ثابت نہیں ہے، تو محض افواہوں کی بناپر اسے حرام نہیں کہاجاسکتا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200894
تاریخ07-11-2018

