عائزہ نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال
عائزہ نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
”عائزہ“ (زا کے ساتھ) کا معنی ہے: مفلس؛ اس لیے زاء کے ساتھ یہ نام رکھنا اچھا نہیں۔
آپ عائذہ (ذال کے ساتھ) نام رکھ دیں اس کا معنی ہے: پناہ میں آنے والی، پناہ لینے والی، یہ مفہوم اچھا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200892
تاریخ07-11-2018

