مسافر مقیم کی اقتدا میں کتنی رکعت ادا کرے گا؟
سوال
مسافر اگر مقیم کی اقتدا کرے تو کتنی رکعت کی نیت کرےگا؟
جواب
مسافر اگر مقیم کی اقتدا میں وقتی فرض نماز ادا کرتا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ وقتی فرض کی نیت کرلے، نیت میں فرض نماز کی تعدادِ رکعات کی تعیین ضروری نہیں، البتہ چار رکعت والی فرض نماز میں مقیم کی اقتدا کی وجہ سے مسافر کے لیے مکمل چار رکعات ادا کرنا ضروری ہوگا، چاہے وہ مسبوق(جس کی کوئی رکعت امام کے پیچھے رہ گئی ہو) ہی کیوں نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200882
تاریخ06-11-2018

