بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 جُمادى الأولى 1448ھ 29 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بائع کا نفع کی ضمانت لینا

سوال

میں نے ایک فلیٹ اپنے دوست سے خریدا۔ دوست نے کہا کہ یہ فلیٹ زیرِ تعمیر حالت میں ایک کروڑ میں لے لو۔ جب مکمل ہوگا تو ایک کروڑ دس لاکھ میں بک جائے گا۔ میں نے اس کی بتائی ہوئی قیمت پر اس دوست پر اعتبار کرکے فلیٹ خرید لیا ۔تاہم اس فلیٹ کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ اب دوست مجھے دس لاکھ کے بجائے پانچ لاکھ اپنی خوشی سے [میرے کسی تقاضے کے بغیر] واپس کررہا ہے۔ کیا یہ پیسے لینا میرے لیےجائز ہے؟

جواب

 آپ کے دوست پر لازم نہیں کہ آپ کو کچھ ادا کرے اور نہ ہی آپ کا اس سے مطالبہ کرنا درست ہے، تاہم اگر وہ دل کی رضامندی سے آپ کو کچھ واپس کرے تو آپ کے لیے لینا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144001200875
تاریخ05-11-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں