عیدمیلاد النبی کی حقیقت
سوال
عید میلاد النبی کی حقیقت کیا ہے ؟ اس کی شرعی حیثیت اور حکم بتا دیں !
جواب
یوم ولادتِ رسول ﷺکو بطورِعیدمنانا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ، تابعین اور تبع تابعین کے دور میں کہیں مذکورنہیں ہے، اور نہ ہی کسی شرعی دلیل سے ثابت ہے ؛ اس لیے علماءِ حق اس کو دینِ اسلام میں اضافہ اور بدعت کہتےہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200873
تاریخ05-11-2018

