بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

منہال اور مناہل کا معنی

سوال

منہال اور مناہل کا معنی بتادیں!

جواب

’’مَنَاهِلْ‘‘ (میم اور نون کے زبر کے ساتھ )  عربی زبان کا لفظ ہے  اور لفظ ’’مَنْهَلْ‘‘  کی جمع ہے،’’مَنْهَلْ‘‘ کے معنی ہیں: پانی کا گھاٹ،  سیرابی حا صل کرنے کا مقام، پانی کا چشمہ۔ " جیسا کہ ''معجم الرائد'' میں ہے:   ’’مناهل: جمع منهل، عين الماء، نبع‘‘. اسی  طرح ’’مِنْهَال‘‘ کا ماخذ بھی یہی ہے۔’’مَنَاهِلْ‘‘  اور ’’مِنْهَال‘‘ نام رکھنا شرعاً درست ہے، اس نام کا استعمال لڑکیوں کے ناموں کے لیے ہوتا ہے،  یعنی: وہ لڑکی/ عورت جو آئندہ چل کر خیر وبھلائی کا چشمہ ہو، اور نفعِ عام کا ذریعہ بنے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144001200858
تاریخ04-11-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں