بالوں کے لیے بلیچ کریم کا استعمال
سوال
بالوں کےلیے بلیج استعمال کرنا کیسا ہے مرد اور عورت دونوں کے لیے؟
جواب
بالوں میں خالص سیاہ رنگ کے علاوہ باقی کلر کا استعمال جائز ہے، بشرط یہ کہ اس میں کوئی حرام اجزاء شامل نہ ہوں، اور بطورِ فیشن اور ریا ونمود نہ کیا جائے۔ خواتین کے لیے اس بات کا لحاظ بھی ضروری ہے کہ شوہر کی خاطر زینت ہو، اورغیر محارم نہ دیکھیں ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200856
تاریخ04-11-2018

