طلاق بائن کے بعد نیا نکاح
سوال
میری بیوی کے بار بار طلاق کے مطالبے پر میں نے ایک طلاقِ بائن دے دی ہے۔ کیا اس صورت میں وہ اپنی عدت پوری کر کے دوسری شادی کر سکتی ہے؟ اگر میری بیوی کو میرے ساتھ دوبارہ رہنا ہے تو کس صورت میں میرے ساتھ حلال طریقے سے دوبارہ رہ سکتی ہے؟
جواب
ایک طلاقِ بائن کے بعد مطلقہ اپنی عدت گزار کر کسی اور سے نکاح کرسکتی ہے، اور اگر دوبارہ آ پ کے ساتھ رہنا چاہے تو نئے مہر کے ساتھ نیا نکاح کرکے ساتھ رہ سکتی ہے، اس صورت میں آپ کو دو طلاقوں کا اختیار باقی ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

