قوتِ حافظہ کا عمل
سوال
میرے بچے اسکول یا مدرسہ کا سبق یاد کرتے ہیں تو جلدی بھول جاتے ہیں، کوئی دعا یا عمل بتادیں کہ حافظہ مضبوط ہوجائے!
جواب
بچے اگر سمجھ دار ہیں تو ہر نماز کے بعد وہ اپنے سر پر ہاتھ رکھ کر گیارہ مرتبہ يَا قَوِيُّ پڑھنے کا اہتمام کریں، فجر اور مغرب کی نماز کے بعد سات سات مرتبہ ’’رَبِّ اشْرَحْ لِيْ صَدْرِيْ وَيَسِّرْلِيْ أَمْرِيْ وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِيْ يَفْقَهُوْا قَوْلِيْ، رَبِّ زِدْنِيْ عِلْماً‘‘ پڑھیں، اور جس وقت سبق یاد کرانے بٹھائیں تو ان کو پرسکون ماحول میں بٹھائیں جہاں ان کے ذہنی انتشار کے اسباب نہ ہوں اور یاد کرنے سے پہلے تین تین بار درج ذیل دعاؤں کے پڑھنے کا اہتمام کروایا کریں اللہ کی ذات سے امید ہے کہ فائدہ ہوگا:
’’رَبِّ زِدْنِيْ عِلْمَا‘‘
’’رَبِّ يَسِّرْ وَ لاَ تُعَسِّرْ وَ تَمِّمٍ بِالْخَيْرِ‘‘۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

