ملازمت وغیرہ کا مسئلہ
سوال
بہت عرصے سے روزی کامسئلہ ہے ، کوئی کام نہیں مل رہا ہے، ایسی صورت میں اللہ سے کیسے روزی کا مسئلہحل کرایا جائے ؟
جواب
فرائض خصوصاً نماز کی پابندی کریں، گناہوں سے بچیں، استغفار کی کثرت کریں، قرآنِ کریم کی تلاوت کریں، ذکر و اذکار کریں، خاص کر صبح و شام سورہ واقعہ اور سورہ طارق پڑھیں اور اللہ تعالی سے دعا کریں، نیز ملازمت ڈھونڈنے کی بھرپور کسشش کریں، متعلقہ ادارے اور لوگوں سے رابطہ کریں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200844
تاریخ03-11-2018

