احتلام کی حالت میں مسنون دعائیں اور اذکار کرنا
سوال
اگر احتلام ہو جائے تو اسی حالت میں کیا مسنون دعائیں اذکار کیے جا سکتے ہیں؟
جواب
جنابت کی حالت میں تلاوتِ قرآنِ کریم کے علاوہ دیگر ذکر اذکار ،مسنون دعائیں پڑھی جاسکتی ہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200829
تاریخ02-11-2018

