بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قسطوں میں گاڑی یا موٹر سائیکل خریدنا

سوال

قسطوں پر گاڑی یا موٹر سائیکل خریدنا کیسا ہے؟

جواب

بینک یا سودی ادارے کے علاوہ سے قسطوں میں گاڑی یا موٹر سائیکل خریدنا شرعاً جائز ہے، بشرطیکہ گاڑی یا موٹر سائیکل  کی کل قیمت  اور ماہانہ قسط طے ہوں اور قسط میں تاخیر ہونے کی صورت میں جرمانہ وصول نہ کیا جائے۔ فتاوی شامی میں ہے:

’’لأن للأجل شبهاً بالمبيع، ألا ترى أنه يزاد في الثمن لأجله‘‘. ( كتاب البيوع، باب المرابحة ۵/ ۱۴۲ ط:سعيد) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144001200822
تاریخ02-11-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں