بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بکثرت " سبحان اللہ" پڑھنے والے کے لیے جنت کی خوش بو سے متعلق روایت

سوال

جنت میں آدمی کو ایک خوش بو  آئے گی اور اس کی بابت دریافت کرنے پر اس کو بتایا جائے گا کہ یہ جنت کے اعلی درجہ سے آ رہی ہے؛ کیوں کہ وہاں وہ شخص موجود ہے جو بہ کثرت سبحان اللہ کا ورد کرتا تھا۔ اس بارے میں قرآن اور حدیث کی رو سے راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

تلاشِ بسیار کے باوجود ہمیں اس مضمون کی روایت نہیں مل سکی؛ اس لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف  نسبت کرکے بیان کرنا درست نہیں ۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144001200804
تاریخ31-10-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں