مشعل، مشعال نام رکھنا
سوال
"مشال" نام بچی کےلیےدرست رہےگا کیا؟
جواب
"مشال" کا درست تلفظ "مِشْعَل" یا "مِشْعَال"ہے، اور یہ عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی "آگ لگانے کا آلہ " ، "روشنی کا آلہ" (شمع، ٹارچ) ہے۔ جیسا کہ "المعجم الوسیط" میں ہے:
"المِشْعَالُ : المِشْعَالُ : اسم آلة الشَّعْل والإيقاد والإضْرام. والجمع : مَشَاعِل".
پہلے معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا مناسب نہیں۔ البتہ دوسرے معنی کے اعتبار سے نام رکھنا درست ہے، اہلِ عرب میں اسی معنی کی مناسبت سے یہ نام رکھا جاتاہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

