بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حسان امین نام رکھنا

سوال

میرے بیٹے کا نام محمد حسان امین ہے، اس نام کے معنی بتائیں۔

جواب

"حسان" کا معنیٰ ہے: "بہت اچھا" ، یہ ایک صحابی کا نام بھی ہے جن کا پورا نام حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ ہے، یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اشعار پڑھا کرتے تھے، اور صحابہ کے نام پر نام رکھنا باعثِ برکت ہے؛ اس لیے یہ نام بہت بہتر ہے۔امین کا مطلب امانت دار ہے۔امین کو اگر نام کاحصہ بنائیں تو بھی درست ہے، اوراگر یہ ولدیت ہے پھر بھی نام کے ساتھ لگانا درست ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144001200775
تاریخ29-10-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں