بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سونا بینک میں گروی رکھ کر قرضہ لینا

سوال

سونا بینک میں گروی رکھ کر بینک سے رقم لینا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

  بینک سے قرض لے کر جو اضافی رقم دی جاتی ہے وہ سود ہے، جس  کا لینا ، دینا شرعاً ناجائز اور حرام ہے، بینک عموماً جو قرض دیتا ہے  وہ سراسر سود پرمشتمل ہوتا ہے، خواہ کوئی چیز گروی رکھوا کر لیا جائے یا بغیر گروی رکھے لیا جائے، اس لیے بینک سے قرضہ لینا جائز نہیں ہے۔

اعلاء السنن میں ہے:

"قال ابن المنذر: أجمعوا علی أن المسلف إذا شرط علی المستسلف زیادةً أو هديةً فأسلف علی ذلك  إن أخذ الزیادة علی ذلك ربا". (14/513، باب کل قرض جر  منفعۃ، کتاب الحوالہ، ط: ادارۃ القرآن) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144001200764
تاریخ28-10-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں