محمد بہلاج، محمد پہلاج اور محمد سہلاج نام رکھنا
سوال
محمد بہلاج، محمد پہلاج،اور محمد سہلاج نام کا کیا مطلب ہے؟ اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
اردو ، عربی اور فارسی لغات میں مذکورہ الفاظ کا معنی نہیں مل سکا، نیز یہ نام غیر مانوس اور عموماً غیر مستعمل بھی ہیں، اس سے بہتر ہے کہ بچوں کے نام انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام یا نیک مسلمان مردوں کے ناموں پر رکھے جائیں یا ایسا نام رکھیں جس کے معنی اچھے ہوں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200749
تاریخ28-10-2018

