E code کیا ہیں؟
سوال
Ecodeکی حقیقت کیا ہے ؟
جواب
کھانے پینے کی اشیاء کے اجزائے ترکیبی کی پہچان کے لیے ہر جز کے لیے مخصوص کوڈ عالمی سطح پر وضع کیے گئے ہیں، انہیں "ای کوڈ" کہا جاتاہے۔اب ان کو وضع کیوں کیا گیا ہے، مقاصد کیا ہیں اور طریقہ کار کیا ہے یہ بات تو وضع کرنے والا ادارہ بتاسکتا۔
البتہ اگر مخصوص کوڈ کا شرعی حکم معلوم کرنا ہو تو اس کی تفصیل لکھ بھیجیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200727
تاریخ27-10-2018

