بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اسٹیٹ بینک کے ملازم کی دعوت قبول کرنے کا حکم

سوال

اسٹیٹ بینک کے ملازم کی دعوت قبول کرنی چاہیے یا نہیں؟  اگر جماعت والوں کی دعوت کرے تو اسے کیا کرنا چاہیے؟

جواب

بینک کی کمائی حلال نہیں ہے۔ اس کمائی  سے جو دعوت کی جائے گی اس میں جانا اور وہ کھانا کھانا  بھی جائز نہیں ہے ؛اس لیے ان سے اچھے انداز میں معذرت کرلیں ۔

واضح رہے کہ اگر  کسی کی اکثر کمائی حلال ہو اور کچھ حصہ بینک کی کمائی کا بھی ہو  ، یا اکثر کمائی حرام ہو لیکن یہ معلوم ہو کہ اس دعوت  میں حلال پیسہ لگایا جارہا ہے تو اس دعوت کو قبول کرنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144001200713
تاریخ25-10-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں