چچا کے بیٹے کی بیٹی سے نکاح کا حکم
سوال
چچا کے بیٹے کی بیٹی سے نکاح کا کیا حکم ہے؟ایک قسم کی وہ بھتیجی بن رہی ہے اگرچہ سگی نہیں!
جواب
چچا کے بیٹے کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے، وہ حقیقی بھتیجی کے حکم میں نہیں ہے، نبی کریم ﷺ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا حضرت علی رضی اللہ عنہ سے نکاح فرمایا، جب کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کے چچا زاد بھائی تھے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200712
تاریخ25-10-2018

