ایک ملٹی نیشنل مارکیٹنگ کمپنی سے متعلق سوال
سوال
ایک ملٹی نیشنل کمپنی ہے جو بندہ اسے جوائن کرتا ہے اور اس سے کچھ خریداری بھی کرتا ہے اور اس کے بعد تقریباً 5 افراد اور ساتھ ملاتا ہے اور وہ 5 افراد اپنے طور 5 ۔5 افراد کا اضافہ کرتے ہیں اور خریداری کرتے ہیں تو سب سے پہلے والے کو کچھ آمدن آتی ہے، کیا اس کا کوئی جواز ہے؟ یا اس کے جواز کی کوئی شقیں ہیں؟
جواب
کمپنی کا طریقہ کاروبار ملٹی لیول مارکیٹنگ کا ہے جوکہ ناجائز ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200705
تاریخ25-10-2018

