ویزہ کے حصول کے لیے پیپر میرج کرنا
سوال
زید شادی شدہ نمازی اور نیک انسان ہے. زید کی بیوی گاؤں کی رہنے والی سادہ خاتون ہیں. زید امریکہ جانا چاہتا ہے ویزہ کی ضرورت کے تحت وہ ایک خاتون سے پیپر میرج کرنا چاہتا ہے. ایسے جھوٹے نکاح کی کیا حیثیت ہے؟ ایسا نکاح کرنے والے مرد و زن کے متعلق دین کیا کہتا ہے!
جواب
پیپر میرج میں ایک پہلو نکاح کے ہونے یا نہ ہونے کا ہے۔اگر نکاح شرعی قانونِ نکاح کے ضابطوں کے مطابق ہے تو نکاح منعقد ہے۔
دوسرا پہلو ایسے نکاح کے گناہ اور ثواب ہونے متعلق ہے۔اس پہلوسے اس نکاح کی اجازت نہیں دی جاسکتی؛ کیوں کہ یہ دھوکا دہی پر مشتمل اورمصالحِ نکاح کےخلاف ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

