بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ویڈیو کال پر بیوی کا جسم دیکھنا

سوال

میا ں بیوی اگر دور ہوں اور شوہر کا بہت دل کر رہا ہو تو وہ اور کسی عورت کے بجا ئے اپنے بیوی کو ویوڈیو کال کر کے اس کے سا تھ پیا ر کر سکتا ہے؟ویڈیو پر صرف اوپر کا جسم دیکھ کر اپنے آپ کو دوسری عورت کے

پا س جا نے سے روک سکتا ہے ۔تو اس بات کی وضاحت کر دیں کہ ویڈیو کال کر کے شو ہر دوسرے گنا ہ سے بچ جا ئے تو اس با ت کی اجا زت اسلام دیتا ہے؟

جواب

ویڈیو کال کرکے بیوی کے جسم کو دیکھنے کی  شرعاًاجازت نہیں ہے، اگر شوہر کےلیےدور رہ کر کام کرنا مشکل ہے تو یا بیوی کو اپنے پاس بلائے یا خود اپنے علاقہ میں محنت کرے۔ جب تک اس کے وسائل نہ ہوں تو کثرت سے روزے رکھے؛ تاکہ نفسانی خواہشات قابو میں رہٰیں، اور نیک لوگوں کی صحبت میں رہے؛ تاکہ گناہوں کی طرف دھیان نہ جائے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144001200687
تاریخ24-10-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں