بل کی تاریخ گزر جانے کے بعد اضافی رقم کی شرعی حیثیت
سوال
اگر بل کی ڈیو ڈیٹ گزر جائے تو جو پینلٹی لگتی ہے وہ سود ہےیا نہیں؟
جواب
بل کی مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد جو اضافی رقم وصول کی جاتی ہے یہ مالی جرمانہ ہے جو شرعاً ناجائز ہے، اس سے بچنا ضروری ہے؛ اس لیے بل کی بر وقت ادائیگی کا اہتمام کریں؛ تاکہ ناجائز امر کا ارتکاب نہ کرنا پڑے فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200673
تاریخ23-10-2018

