بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نماز کس زبان کا لفظ ہے اور اس کا معنی کیا ہے؟

سوال

نماز کس زبان کا لفظ ہے ؟ اور  اس کے معنی کیا ہیں؟

جواب

'' نماز '' فارسی زبان کا لفظ ہے  ، اور بطورِ اسم مستعمل ہے، اس کے معنی بندگی،پرستش ،عاجزی اور انکساری کے ہیں۔ (فیروزاللغات1377،فیروزسنز)

اصطلاح میں نماز اللہ تعالیٰ کی عبادت اور بندگی کرنے کا ایک خاص طریقہ ہے جس کا حکم اللہ تعالیٰ نے قرآنِ مجید میں دیا اور رسول اللہ  ﷺ نے احادیثِ مبارکہ میں اپنی امت کو سکھایاہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144001200639
تاریخ21-10-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں