بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ام رومان نام رکھنا

سوال

"ام رومان"  نام رکھنا صحیح ہے یا نہیں؟ کیوں کہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ کنیت ہے اور کنیت کے ساتھ نام رکھنا درست نہیں۔شرعی حکم سے آگاہ فرمائیں!

جواب

ام رومان بنت عامر رضی اللہ عنہا حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی اہلیہ اور ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی والدہ ہیں ، تاریخ میں اس کے علاوہ ان کا کوئی اور نام نہیں ملتا؛ لہذا ان کی نسبت سے ہمارے معاشرے میں یہ نام رکھنا درست ہے۔ تهذيب الكمال للحافظ المزي میں ہے:

"أم رومان بنت عامر الفراسية الكنانية، امرأة صالحة من الصحابيات وهي زوجة أبي بكر الصديق ووالدة أم المؤمنين عائشة بنت أبي بكر وعبد الرحمن بن أبي بكر. أسلمت بمكة المكرمة بعد أبي بكر وبايعت وهاجرت إلى المدينة المنورة وفيها توفيت".( ٣٥/ ٣٥٩)۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144001200634
تاریخ21-10-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں