امام قراءت بھول جائے تو کیا دوسری سورت شروع کر سکتا ہے؟
سوال
امام اگرنماز میں قراء ت یعنی سورت شروع کرتے ہی بھول جائے تو کیا دوسری سورت شروع کر سکتا ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں فاتحہ کے بعد اگر امام نے واجب قرات کرلی ہو تو اسے رکوع کرلینا چاہیے، البتہ اگر واجب قراء ت نہ کی ہو تو دوسری سورت پڑھ سکتا ہے اور اس عمل سے سجدہ سہو بھی لازم نہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200611
تاریخ19-10-2018

