کیا بیٹھے بیٹھے پیر ہلانا منحوسیت کا باعث ہے؟
سوال
بیٹھے بیٹھے لوگ پیر ہلاتے رہتے ہیں - اکثر لوگ کہتے ہیں کہ پیر ہلانا نحوست ہے۔ نہیں ہلا نے چاہییں - دین کی رو سے اس کی وضاحت کردیں!
جواب
پیر ہلانے کا نحوست ہونا شریعتِ مطہرہ سے ثابت نہیں ہے، یہ لوگوں کی خود سے بنائی ہوئی باتیں ہیں، البتہ بغیر کسی وجہ کہ بیٹھے بیٹھے پیر ہلانا چوں کہ ایک لغو کام اور آدابِ تہذیب کے خلاف ہے؛ اس لیے یہ پسندیدہ نہیں، اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200598
تاریخ18-10-2018

