بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اب یہ ختم ہوسی تو دوئی آسی

سوال

میں دوسری شادی کرنا چاہتا ہوں، لیکن میں نے ایک دفعہ غصے میں آ کر یہ الفاظ کہے تھے "اب یہ ختم ہوسی تو دوئی آسی" اردو ترجمہ :- اب یہ (یعنی موجودہ بیوی )ختم (طلاق)ہو گی تو تب دوسری آئےگی. میری نیت یہ تھی کہ اب اس کو طلاق ہوگی تو تب دوسری شادی ہوگی.

سوال یہ ہے کہ کیا اب دوسری شادی کرنے سے پہلی بیوی کو طلاق واقع ہوجاۓ گی ؟اس سے بچنے کی کوئی صورت بتا دیں!

جواب

صورتِ مسئولہ میں  مذکورہ الفاظ  "اب یہ (یعنی موجودہ بیوی )ختم (طلاق)ہو گی تو تب دوسری آ ے گی "طلاق کے الفاظ نہیں ہیں اور نہ ہی تعلیقِ طلاق کے، لہذا دوسری شادی کی صورت میں پہلی بیوی کو طلاق واقع نہیں ہوگی۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144001200593
تاریخ18-10-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں