بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مزارعت میں عشر کا خرچہ کس کے ذمہ ہے؟

سوال

 مزارعت میں عامل کے ذمہ تخم اور عمل ہے، اب سوال یہ ہے کہ عشر اور ٹریکٹر کا خرچہ کس کے ذمہ ہوگا، مالک زمین پر یا عامل ؟

جواب

اُصول یہ ہے کہ زمین کی پیداوار جس کے گھر آئے گی زمین کا عشر بھی اسی کے ذمہ ہوگا، پس مزارع کے حصے میں جتنی پیداوار آئے اس کا عشر اس کے ذمہ ہے، اور مالک کے حصے میں جتنی جائے اس کا عشر اس پر لازم ہے۔

ٹریکٹر وغیرہ چلانے سےجو  زراعت ہو اس  کا عشر بیسواں حصہ ہے، باقی ٹریکٹر کا خرچہ کس کے ذمہ ہے ؟ اس کے جواب کے لیے آپ پہلے یہ وضاحت کردیں کہ یہ معاملہ شروع کرتے وقت ٹریکٹر کے خرچہ کے سلسلے میں  آپس میں کیا طے ہوا تھا؟

 حاشية رد المحتار على الدر المختار (2/ 335):
’’والعشر يجب في الخارج والخارج بينهما فيجب العشر عليهما اهـ 
 وفي شرح درر البحار: عشر جميع الخارج على رب الأرض عنده؛ لأن المزارعة فاسدة عنده‘‘.
فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144001200561
تاریخ16-10-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں