بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مومل نام رکھنا

سوال

مومل نام کے بارے میں بتائیں ۔

جواب

یہ لفظ  میم پر پیش، ہمزہ پر  زبر اور دوسرے میم پر زیر یا زبر کے ساتھ  (مُؤَمِّل ... مُؤَمَّل) عربی کا لفظ ہے، دوسرے میم پر زیر کی صورت میں معنی ہے: اچھی چیز کی امید دلانے والا، یا اچھی چیز کا امیدوار۔ اور دوسر ے میم پر زبر ہونے کی صورت میں معنی ہے: جس اچھی چیز کی امید ہو۔ دونوں طریقوں سے نام رکھا جاسکتا ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144001200555
تاریخ15-10-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں