کیا برہنہ فلموں سے غسل فرض ہوتا ہے؟
سوال
کیا برہنہ فلموں سے غسل فرض ہوتا ہے؟
جواب
برہنہ فلم دیکھنا گناہ کبیرہ ہے،جس سے توبہ و استغفار اور قطعی اجتناب لازم ہے، تاہم برہنہ فلم دیکھتے ہوۓ اگر انزال ہوجائے تو غسل فرض ہوگا ورنہ نہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200553
تاریخ15-10-2018

