بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عورت کے رحم میں دوائی رکھوانے سے غسل کا حکم

سوال

عورت اگر رحم میں دوائی رکھوائے، یعنی لیڈی ڈاکٹر اندر ہاتھ ڈال کر رکھے تو کیا غسل واجب ہو گا یا نہیں؟

جواب

مذکورہ صورت میں اگر انزال نہ ہو، اور شہوت بھی نہ ہو تو غسل واجب نہیں ہوگا۔ اگر انزال ہوگیا (منی خارج ہوگئی) تو غسل واجب ہوجائے گا۔ اگر انزال نہیں ہوا، صرف شہوت ہوئی تو احتیاطاً غسل کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144001200550
تاریخ14-10-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں