آستین اور قمیص کے دامن سے منہ صاف کرنا
سوال
اپنی قمیص کے دامن سے منہ پوچھنا یا صاف کرنا جائز ہے یا اسلام میں ممنوع ہے؟
جواب
آستین یا قمیص کے دامن سے منہ یا ہاتھ صاف کرنا خلافِ ادب ہے، اس سے احتراز کرنا چاہیے، تاہم اگر کرلیے تو گناہ نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200528
تاریخ13-10-2018

