کرسی کے آگے لگے لکڑی کے تختے پر سجدہ کرنا
سوال
جو لوگ کرسی پر نماز پڑھتے ہیں، کیا وہ کرسی کے آگے لگے لکڑی کے تختے پر سجدہ کر سکتے ہیں؟
جواب
جو شخص کسی عذرِ شرعی کی وجہ سے کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھے تو اس کے لیے رکوع اور سجدہ کا اشارہ کافی ہے، تخت پر سجدہ کرنا لازم نہیں ہے، تاہم اگر تخت پر سجدہ کرلے تب بھی سجدہ ادا ہوجائے گا ۔
حاشية رد المحتار على الدر المختار (2/ 99):
’’إن كان الموضوع مما يصح السجود عليه كحجر مثلاً، ولم يزد ارتفاعه على قدر لبنة أو لبنتين فهو سجود حقيقي، فيكون راكعاً ساجداً لا مومئاً حتى أنه يصح اقتداء القائم به‘‘.
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

