مزاحم نام رکھنا
سوال
’’مزاحم‘‘ کیا کسی صحابی کا نام ہے؟ اور یہ نام رکھنا صحیح ہے؟
جواب
’’مُزَاحِم‘‘ نام رکھنا صحیح ہے، احادیث کے بعض راویوں کا نام ’’مزاحم‘‘ منقول ہے۔ البتہ تلاش کے باوجود کسی صحابی کا نام نہیں معلوم ہوسکا۔
’’مزاحم‘‘ (دشمن سے) مقابلہ کرنے والا اور مزاحمت کرنے والا کے معنی میں ہے۔ ( القاموس الوحید: 701) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200497
تاریخ10-10-2018

