منگنی کے بعد ملن جلنا
سوال
منگنی کے بعد ملناجلنا جائز ہے ؟
جواب
منگنی کے وقت اگر شرعی طور پر نکاح نہ ہو تو منگنی کی حیثیت ایک وعدہ ہی کی ہے کہ دوخاندان والوں نے آپس میں وعدہ کر لیا ہے کہ اس لڑکی کا اس لڑکے سے مستقبل میں نکاح ہوگا۔
وعدہ کرنے سے لڑکا لڑکی ایک دوسرے کے لیے حلال نہیں ہوتے؛ لہذا منگنی کے بعد نکاح ہونے تک لڑکا اور لڑکی آپس میں ایک دوسرے کے لیے نامحرم اور اجنبی ہی رہتے ہیں ، اورنا محرم لڑکاو لڑکی کا آپس میں فون پر بات چیت کرنا یا ساتھ گھومنا پھرنا ممنوع اور معصیت ہے،لہذا حرام عمل سے بچنا ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

