تجارتی پلاٹ پر زکاۃ ادا کرنے کا طریقہ
سوال
میں نے کچھ پلاٹ قسطوں پر اس نیت سے لیے ہیں کہ قسطوں کے مکمل ہونے پر کچھ فائدہ میں ان کو بیچ دیا جائے اور اس سے حاصل رقم سے کچھ کمرشل پراپرٹی خرید لی جائے جو کہ بطور کرایہ یا اپنے ذاتی استعمال میں لائی جا سکے۔ کیا مجھے ان پلاٹس کی زکاۃ ادا کرنی ہے؟ اور اگر کرنی ہے تو کس حساب سے ؟ کیوں کہ ان پلاٹس کی قسطیں تو واجب الادا ہیں۔ جواب دے کر راہ نمائی فرمائیں!
جواب
آپ پر مذکورہ پلاٹوں کی زکوۃ ادا کرنا لازم ہو گااور اس کا طریقہ یہ ہے کہ ہر سال مذکورہ پلاٹوں کی موجودہ قیمت لگائیں پھر جتنی قسطیں رواں سال ادا کرنی ہوں اس کے بقدر رقم منہا کر لیں، اس کے بعد بقیہ مالیت کا ڈھائی فیصد بطور زکاۃ اداکردیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

