فصیح رحمن نام رکھنے کا حکم
سوال
فصیح رحمٰن نام کیسا ہے؟
جواب
فصیح کا معنیٰ ہے وہ آدمی جو فصاحت کے ساتھ بیان کرنے والا ہو یعنی آسان الفاظ کے ساتھ اپنی بات دوسروں کو سمجھانے والا ہو، یہ اچھا نام ہے، پھر اگر فصیح کی نسبت رحمن کی طرف کرنی ہو تو اس کا صحیح تلفظ یوں ہو گا " فصیح الرحمن"، بہرحال، یہ نام رکھنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200467
تاریخ08-10-2018

