مخصوص کیفیت پر بال کٹوانے کا حکم
سوال
آج کل بالوں کا جو فیشن ہے یعنی کناروں سے بال زیادہ کٹوانا اور درمیان سے کم، جس کو undercutting بھی کہتے ہیں۔ کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟ قرآن یا حدیث میں اس کا کہیں ذکر ہے؟
جواب
سوال میں جس کیفیت کی کٹنگ کا ذکر کیا گیا ہے اس طرح کی کٹنگ چوں کہ غیروں اور فساق کا طریقہ ہے، اور ہمیں اُن کی مشابہت اختیار کرنے سے منع کیا گیا ہے؛ اس لیے مذکورہ کیفیت پر بال کٹوانا منع ہو گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200463
تاریخ08-10-2018

