رقم منتقلی اور اکاؤنٹ سے پیسہ نکالنے کا کام کرنا
سوال
منی ٹرانسفرکرنا اور کسٹمر کے اکاؤنٹ سے پیسہ نکال کر دینا اور اجرت لینا ایسی تجارت جائز ہے؟
جواب
جو رقم بھیجنے کا معاملہ ہو وہ مکمل پہنچادی جائے، اسی طرح کسٹمر کے جتنے پیسے آئیں ہوں وہ اسے مکمل دے دیے جائیں اور اس کام کی باہمی رضامندی سے الگ سے اجرت طے کرلی جائے تو شرعاً یہ جائز ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200419
تاریخ05-10-2018

